مستونگ:کھڈکوچہ کے زمینداروں کا بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج، کھڈکوچہ کے علاقہ تحصیل کے مقام پر زمینداروں کا قومی شاہراہ پر دھرنا، قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بلاک، مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل کھڈکوچہ کے زمینداروں کے صبر کا پیمانہ لبریز، بجلی کے 24 گھنٹوں میں صرف دو سے 3 گھنٹہ بجلی کی فراہمی کے تحصیل کے مقام پر زمینداروں نے احتجاجا قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا ہے۔
اس موقع پر کھڈکوچہ کےزمینداروں نے پریس کلب مستونگ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دانستہ طور پر کیسکو نے زمینداروں کی معاشی قتل شروع کیا ہے ، گرمیوں کے اس موسم میں ہمیں بمشکل 24 گھنٹے میں صرف 3 گھنٹے بجلی فراہم کررہے ہیں جس سے ہمارے لاکھوں ایکڑ پر باغات اور کھڑی فصلیں تباہی کےدہانے پہنچ چکے ہیں جس سے ہمارے بچوں کے منہ سے نوالا چھینا جارہا ہے، اس ظلم و ناانصافی کے خلاف ہم کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ کیسکو کی جانب سے کھڈکوچہ کے زرعی فیڈرز کو 24 گھنٹوں کے دوران صرف 3گھنٹہ فراہم کی جا رہی ہےاور تین گھنٹوں کے دوران بھی ناقص وولٹیج کے باعث بار بار ٹرپ کر جاتی ہے۔زمینداروں نے مزید کہا کہ جب تک اعلٰی حکام کی جانب سے کھڈکوچہ کے فیڈرز پر بجلی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی ہمیں گرانٹی نہیں دی جاتی اس وقت تک قومی شاہراہ ہر ہمارا دھرنا اور قومی شاہراہ بندش کا سلسلہ جاری ریے گا۔