|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2015

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صوبائی صدرچیف آف جھالاوان سینئرصوبائی وزیرنواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تاہم پاکستان مخالف پروپیگنڈہ اب ختم ہوناچاہئے پاکستان خود دہشت گردی کاشکارہے بھارت کی جانب سے پاکستان پرالزام تراشی قابل افسوس ہے گزشتہ کئی عرصے سے ملک اندرونی وبیرونی سازشوں کاشکارہے مگرموجودہ وفاقی حکومت اورپاک فوج کے بہترحکمت عملی سے ملک میں حالات دن بدن بہترہوتے جارہے ہیں نئے کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کی بلوچستان میں تعیناتی کوخوش آئندقرارہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’آن لائن‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیانواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ میں بھارت کی بلوچستان،فاٹا اورکراچی میں مداخلت کے ثبوت پیش کردئیے گئے اب اقوام متحدہ جلد بھارت کیخلاف کارروائی کرے انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہے مگربعض ہمسایہ ممالک اپنے مسائل پاکستان پرنہ ڈالیں کیونکہ پاکستان کئی عرصے دہشت گردی کاشکارہے ہم کسی بھی ہمسایہ ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کررہے اورنہ مستقبل میں کریں گے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ بند ہوناچاہئے پاکستان کاافغانستان کے ساتھ برادرانہ اورخونی رشتہ ہے افغانستان میں مفاہمتی عمل ہی ان کوامن کی جانب گامزن کرنے کابہترین راستہ ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مختلف علاقوں بلوچستان کراچی اورفاٹامیں ہزاروں لوگ دہشت گردی کاشکارہوئے مگروزیراعظم میاں محمدنوازشریف اورآرمی چیف کی بہترحکمت عملی کے باعث حالات بہتری کی جانب گامزن ہے انہوں نے نئے کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کی بلوچستان میں تعیناتی کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ پاک فوج نے بلوچستان میں امن کیلئے ہمیشہ مثبت کرداراداکیاہے اورآئندہ بھی بلوچستان میں حکومت اورفوج کے درمیان اچھے تعلقات اورروابط ہونگے