کوئٹہ: چند روڈ نالیوں کی تعمیراورٹیوب ویل لگاناقومی تحریک کاہرگز نعم البدل نہیں ہوسکتے ہیں صبح کوتعمیر کی گئی روڈ نالیوں کاشام کوٹوٹ جاناکرپشن کی بدترین مثال اورعوام کودھوکہ دینے کی مترادف ہے موجودہ حکمرانوں نے بلوچ عوام کی حق رائے دہی پرڈھاکہ ڈھالابلوچ عوام ان کااحتساب ضرور کریں گے اقتدارمیں شامل جماعتوں نے بلوچ قوم اوربلوچستان کے عوام کیخلاف مظالم کی بدترین ریکارڈ قائم کئے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی موجودہ حکمرانوں کے نااہل اورغلط پالیسیوں کے نتیجے میں ترقیاتی فنڈز کے گزشتہ سال 20ارب روپے اوررواح سال 24ارب روپے کالیپس ہونایہاں کے عوام کے ساتھ سنگین زیادتی ہے ان خیالات کااظہارعوامی رابطہ مہم اورپارٹی کارکنوں کی سیاسی تربیتی پروگرام کے سلسلے میں کلی جیومیں منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی میڈیاکمیٹی کے رکن وضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری،ضلعی نائب صدر میرغلام رسول مینگل،مرکزی میڈیاکمیٹی کے ممبرموسیٰ بلوچ،ڈپٹی سیکرٹری ملک محی الدین لہڑی،جوائنٹ سیکرٹری محمدلقمان کاکڑ،لیبرسیکرٹری ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی،کسان سیکرٹری ملک محمدابراہیم شاہوانی،پارٹی کے سینئررہنماء آغاخالد شاہ دلسوز،نذیربلوچ،ٹکری عبدالشکورلہڑی،اورملک محمدحسن مینگل نے کیااسٹیج سیکرٹری کے فرائض باسط دہوار نے ادا کئے اس موقع پرشاہ خالد مینگل،تنویرلہڑی اوردیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ اقتداراوراکتیارات میں فرق ہوتاہے بلوچستان کی تمام معاملات آج بااختیار قوتوں کی کنٹرول میں ہے اوروہ تمام معاملات کواپنی مرضی کے مطابق چلارہے ہیں ان کے سامنے جعلی اورڈمی حکمران بے بس اوربے اختیار ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی کی مقبولیت اورپذیرآئی میں آئے روز ہوتاجارہاہے پارٹی کی قائد سرداراخترجان مینگل،جب بھی بتائے بغیر کسی علاقے میں پہنچ جاتاہے تووہاں لوگ ہزاروں کی تعدادمیں استقبال کیلئے پہنچ جاتے ہیں جوکہ پارٹی کی قومی اصولی موقف اورسیاست پرمضبوط گرفت اورعوام کی تائیدوحمایت کی واضح منہ بولتاثبوت ہے انہوں نے کہاکہ قدرتی دولت سے مالامال خطے کے عوام آج زندگی کے تمام تربنیادوں سہولتوں سے محروم کسمپرسی کی زندگی گزارنے میں مصروف عمل ہے ماضی اورحال کے تمام میگاپروجیکٹس یہاں کے وسائل کولوٹ وکھسوٹ کاسبب بنا ان کے اثرات سے یہاں کے عوام پیزیاب نہیں ہوسکے جب تک یہاں کی قدرتی دولت ساحل وسائل پریہاں کے عوام کی مکمل حق ملکیت واک واختیارحق حکمرانی کوتسلیم نہیں کیاجائیگا اس وقت تک بحرانات مسائل ومشکلات میں اضافہ ہوگاانہوں نے گزشتہ روز سائنس کالج کے چوک پرٹریفک اہلکاروں کی جانب سے پارٹی کے رہنماء ٹکری صدام حسین لانگو کے ساتھ رونماہونے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کاغذات چیک کرنے کے نام پرپارٹی کارکنوں کوہراساں کیاجاتاہے جس گاڑی اورموٹرسائیکل پرپارٹی کاتین رنگاجھنڈااورقائد کی تصویرہوگاٹریفک پولیس اورانتظامیہ انہیں ٹارچرذہنی کوفیت کاشکارکرکے انتقامی کارروائیوں کانشانہ بناتے ہیں جس سے کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔پارٹی کارکنوں کے ساتھ اوچھے ہتھکنڈوں پرہرگز خاموشی اختیارنہیں کریں گے اوراپنے کارکنوں کی بھرپورانداز میں دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔لہذاء پارٹی کارکنوں کوبلاجواز دیوارسے لگانے اورانتقامی کارروائیوں سے باز رہے ۔