کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت منی سپورٹس کمپلیکس اور فٹسال گراؤنڈز کے تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور بہت جلد محکمہ کھیل کے حوالے کرکے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کے لیے کھل دیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار پروجیکٹ ڈائریکٹر و کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کوئٹہ پیکج کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں نو تعمیر منی سپورٹس کمپلیکس اور فٹسال گراؤنڈز کے فعال کرنے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ کھیل درا بلوچ، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر مطیع اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان مندوخیل کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے اجلاس سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اس سلسلے میں کوئٹہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے منی سپورٹس کمپلیکس اور فٹسال گراؤنڈز کے منصوبے پر تعمیراتی کام مکمل کر دیا گیا ہے اور جلد ہی منی سپورٹس کمپلیکس اور فٹسال گراؤنڈز محکمہ کھیل کے سپرد کیا جائے گا تاکہ ان کو فعال کرکے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولت فراہم کیا جا سکیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور پیش رفت کے حوالے سے مسلسل جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ان منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار میں کافی بہتری آ رہی ہے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منی سپورٹس کمپلیکس اور فٹسال گراؤنڈز میں ضروری نوعیت کے کام جلد از جلد مکمل کریں تاکہ انہیں متعلقہ محکمے کے حوالے کیے جائیں۔