کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاس کراچی میں پیپلزپارٹی قلات اور خضدار کے وفود کی ملاقات چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری کو بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارک بادی پارٹی امور سمیت دیگر مختلف سیاسی علاقائی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع قلات کے وفد میں سردار شکیل احمد دھوار نواب زادہ میر احمد نواز زہری میر شعیب احمد زہری سردار زادہ محمد نعیم دہہوار میر محمد ایوب جتک شہزاد احمد وڈیرا علی گل پندہ رانی ابو ہریرہ جتک شامل تھے چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے پاکستان کے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی قلات کے رہنماں کے کارکردہ گی اور ضلع قلات میں پارٹی کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا سردار شکیل احمد دھوار نوابزادہ میر احمد نواز زہری نوابزادہ میر شعیب احمد زہری سردار زادہ محمد نعیم دھوار کو اس کامیابی پر مبارکباد دی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے سینئر رہنماں وڈیرہ حمد فاروق جاموٹ میر محمد اکبر جتک میر محمد عالم موسیانی ودیگر نے بھی چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری سے ملاقات کی بلدیاتی الیکشن کے بعد کی صورتحال پارٹی معاملات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے پارٹی کے سینئر رہنماں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے میرا وژن ہے پڑھا لکھا ترقی یافتہ بلوچستان بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنا بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لا کھڑا کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کا مشن ہے ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کا ہر نوجوان برسر روزگار ہو بلوچستان کا کسان خوشحال ہو بلوچستان کا مزدور خوشحال ہو پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور روٹی کپڑا اور مکان خوشحال مزدور اور کسان ہے چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے بلوچستان کے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد اعتماد کا اظہار کرکے پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکہ یہ ثابت کر دیا پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں ایک پاپولر اور عوامی امنگوں کا ترجمان جماعت ہے۔