|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2015

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری صوبائی وزیر اطلاعات وقانون عبدالرحیم زیارتوال ،پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی مشیر جنگلات ، لائیو سٹاک وجنگلی حیات عبید اللہ جان بابت ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے خوراک وزراعت کے چےئرمین نصراللہ خان زیرے ، پارٹی ضلع کے سیکرٹری وڈسٹرکٹ کونسل سبی کے ممبر احمد خان لونی نے تختانی بائی پاس علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام ملاخیل آباد میں محمد ابراہیم ملاخیل ، یار محمد ملاخیل ، ذہن اللہ ملاخیل کی قیادت میں 83افراد کی مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں شمولیت کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ وطن عزیز کی نمائندہ قومی سیاسی جمہوری جماعت ہے جو پشتونخوا وطن کی ملی وحدت ، واک واختیار ، سماجی عدل وانصاف کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور پارٹی نے مختصر عرصے میں حکومتی پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور امن وامان کی صورتحال کو بہترکرنے کرنے، تعلیم، صحت ،ترقیاتی کاموں سڑکوں نالیوں واٹرسپلائی سکیمات ، مانگی ڈیم کی تعمیر ، چشمہ ژوب ڈیرہ اسماعیل خان ٹرانسمیشن لائن ، تعلیمی اداروں یونیورسٹی ، کالجز ، سکولوں کے تعمیر و دیگر منصوبوں کو اولین ترجیحی دی ہے جس کی منظوری بھی ہوچکی ہے ۔ انہوں نے نئے شامل ہونیوالوں کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے صحیح وقت میں مثبت فیصلہ کرکے پشتون قومی تحریک کو تقویت بخشی ہے ۔ اس موقع پر پارٹی کے نئے ابتدائی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ نومنتخب کابینہ سے صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیاتوال نے حلف لیا۔ جلسہ سے پارٹی کے علاقائی سینئر معاون کونسلر محمد نعیم اچکزئی ، پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ زاہد لانگو ، محمد ابراہیم ملاخیل اور عبدالکریم ملاخیل نے بھی خطاب کیا ۔ اس سے پہلے پارٹی رہنماء مشرقی بائی پاس ملاخیل آباد پہنچے تو انہیں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے جلوس میں جلسہ گاہ تک پہنچایا گیا ۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ عوام وممالک اس وقت سائنس وٹیکنالوجی علم ودانش کے ذریعے سیارے دریافت کررہے ہیں جبکہ ہمارے عوام ملک کے آمر واستعماری قوتوں اور ان کے پروردہ مذہبی رجعتی جماعتوں کی مسلسل کئی دہائیوں کی رجعتی سیاست کی وجہ سے پسماندگی وجہالت کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پشتون غیورملت کروڑوں عوام پر مشتمل ہے اور وسیع وعریض سرزمین بے پناہ وسائل کے مالک کے باوجود غربت کی زندگی گزار رہے ہیں جس کی اصل وجہ ہمارے حقوق وسائل قدرتی نعمتوں پر غیروں کا قبضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنت وآخرت کا تعلق انسانی اعمال سے ہے نہ کہ ووٹ سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ہمارے غیور عوام نے اپنی مرضی ومنشاء کے ساتھ پشتونخوامیپ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو پارلیمانی پارٹی کا درجہ دیکر بھرپور نمائندگی فراہم کی جس کی وجہ سے آج ہم اس مخلوط حکومت کا حصہ ہے اور ہمارے پارٹی کے نمائندوں اور کسی قسم کے کوئی کرپشن کا داغ تک نہیں ۔ پشتونخوامیپ کے ممبران نے گزشتہ 2بجٹ میں کم وبیش 25ہزار کے قریب مستحق طلباء وطالبات میں سکالر شپ ، سپورٹس کلبوں اور کھلاڑیوں میں کھیل کے فنڈز ، جبکہ نادار مریضوں میں میڈیکل فنڈز تقسیم کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ اسی طرح مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ امن وامان کی صوتحال عوام کے جان ومال کے تحفظ کو بڑی حد تک محفوظ بنایا گیا ہے ۔ آج صوبے کے تمام بڑی شاہراہیں محفوظ ہے جبکہ ماضی میں روزانہ کی بنیادپر اغواء برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ ، خودکش حملوں کے ناختم ہونیوالے سلسلہ جاری تھا آج موجودہ عوام دوست جمہوری حکومت کی کارکردگی ، امن وامان کی بہتر صورتحال اپوزیشن کے جماعتوں بالخصوص جمعیت علمائے اسلام کو ایک آنکھ نہیں باتی اور افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ وہ ہمار ے مثبت اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر بھی بیجاء تنقید کررہے ہیں حالانکہ سابقہ ادوار میں عوام کے کروڑوں اربوں روپے کرپشن کے نذر ہوگئے اور آج کس منہ سے یہ پارٹیاں بالخصوص وہ پارٹی جن کے منشور میں پشتون وحدت اور جنوبی پشتونخوا کا لفظ تک نہیں وہ پھر بھی عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ناکام کوشش کررہے ہیں ماضی میں ان کے وزراء ہمارے عوام کے وسائل لوٹنے کے بل بوتے پر کروڑ پتی ارب پتی بن گئے ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کے پشتون عوام پر کمپیوٹرائز شناختی کے دروازے بند کرنے کے عمل کو مزید برداشت نہیں کیا جائیگا اورنادرا کی پشتون دشمنی کیخلاف بھرپور تحریک چلائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ملاخیل آباد میں پانی کے مسئلے کو جلد حل کیا جائیگا اسی طرح علاقے میں بچوں کے تعلیم کیلئے بھی بندوبست کیا جائیگا ۔ آخر میں پارٹی کے رہنماؤں کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا ۔