|

وقتِ اشاعت :   June 27 – 2022

کوئٹہ:ضلعی الیکشن کمشنر چمن ودود احمد نے ڈسپلے سنٹرز کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع چمن میں قائم ڈسپلے سنٹرز 30 جون تک کام کریں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات میں استعمال ہونے والی انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کیلئے متعلقہ علاقوں کی انتخابی فہرستوں کے مسودہ جات اورفارم 15،16 اور 17 رکھے گئے۔ جن کی مدد سے ووٹرز اپنے نام کا اندراج، تصیح اور کوائف کی درستگی کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انتخابی عملہ نے بہت محنت سے کا م سرانجام دیا، عوام کی طرف سے کوئی شکایت نہیں ملی۔ عوام ڈسپلے سینٹرز جاکر عملے سے اپنا اور اپنے اہلخانہ کا اندراج صحیح کروائیں ووٹ کا اندراج اپنے حلقے وارڈ بلاک میں رجسٹر کریں ووٹ کی درست اور مقامی جگہوں پر منتقلی کرکے انتخابی عمل میں کی جانے والی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیں ووٹرز زیادہ سے زیادہ اندراج کرائیں اپنا قومی شناختی کارڈ بنوا کر اس سے قومی فریضہ سمجھ کر اپنا حق ادا کریں اس کے علاوہ متعلقہ فارم پر کرکے ڈسپلے سینٹر انچارج کو جمع کرائیں تاکہ آنے والے عام انتخابات سے پہلے ان کا ووٹ اپنے متعلقہ بلاک کوڈ میں درج کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر آ ف پاکستان کا عزم صاف شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے۔اس کے لئے عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنا ووٹ اندراج کریں ووٹ کا حق استعمال کریں اور جمہوری عمل میں بھر پور حصہ لیں۔