|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2022

کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد میں شفاف انتخابی فہرستوں کا بنیادی اور کلیدی کردار ہے۔ اسی امر کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان وقتا فوقتا انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کرتا رہتا ہے تاکہ انتخابی فہرستوں میں غلطی کی کوئی گنجائش نہ رہے۔

لہٰذا اس وقت الیکشن کمیشن نے پورے ملک کی طرح بلوچستان بھر میں بھی انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے ہر ضلع میں عوام کی سہولت کیلئے ڈسپلے سینٹرز قائم کیئے ہیں۔

جوکہ 21 مئی 2022 سے اب تک کام کر رہے ہیں۔ اور مزید دو دن یعنی 30 جون 2022 تک کام کریں گے۔ لہذا بلوچستان کے عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے کوائف 8300 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھج کر چیک کریں اور قانون کے مطابق اپنے ووٹ کا اندراج، منتقلی اور درستگی متعلقہ ڈسپلے سینٹرز پر کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ووٹر لسٹوں کی شفافیت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔