ڈیرہ مراد جمالی: صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی کا پٹ فیڈرکینال میں پانی کی بندش پر سخت نوٹس وزیر آبپاشی سندھ جام شورو اور سیکرٹری آبپاشی سندھ سہیل قریشی سے رابطہ ، دریائے سندھ سے پٹ فیڈر کینال میں پانچ ہزار کیوسک پانی کی ترسیل شروع ہوگئی ، آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں تمام نہروں میں پانی کی فراہمی شروع ہو جائیگی
، تفصیلات کے مطابق پٹ فیڈر کینال میں پانی کی بندش اور قلت کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے سندھ آبپاشی حکام سے رابطہ کرکے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی، صوبائی وزیر آبپاشی سندھ جام شورو سیکرٹری آبپاشی سندھ سہیل قریشی نے ویڈیو کال پر ورچوئل میٹنگ کی اور پٹ فیڈر کینال میں میں پانی کی بندش اور قلت کے مسائل پر مفصل بات چیت کی گئی، سندھ حکام نے بتایا کہ پٹ فیڈر کینال میں پانی کی معمول کی آبی ترسیل نصیر آباد ڈویڑن کی انتظامیہ کی درخواست پر کی گئی ہے حاجی محمد خان لہڑی نے پٹ فیڈر کینال کی بندش پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سندھ آبپاشی حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ محکمہ آبپاشی بلوچستان کی مشاورت کے بغیر ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے جو آبپاشی سے متعلق ہو سندھ آبپاشی حکام نے حاجی محمد خان لہڑی کی ہدایت پر پٹ فیڈر کینال میں پانی کی ترسیل شروع کردی گئی ہے اور نہر میں پانچ ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے
حاجی محمد خان لہڑی نے لہڑی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا سندھ کے وزیر آبپاشی اور سیکرٹری آبپاشی سے ویڈیو لنک کانفرنس کے بعد پٹ فیڈر کینال میں پانی کی ترسیل شروع کردی گئی ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں تمام نہروں میں پانی کی فراہمی شروع ہوجائیگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حصہ آب سے متعلق معاملہ سابق صدر آصف علی زرداری وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور انڈس ریور اتھارٹی کے متعلقہ حکام کے سامنے اٹھایا گیا ہے ہمارا موقف ہے کہ سندھ کی آبی صورتحال کے قطع نظر بلوچستان کو ٹی آر تھری کے تحت پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے یہ ٹرمز آف ریفرنس مجاز اتھارٹی کی جانب سے تشکیل دئیے تھے جس میں ہر طرح کی آبی صورتحال کے قطع نظر بلوچستان کو اس کے حصے کا پورا پانی فراہم کیا جائیگا اور بلوچستان کو آبی کٹوتی سے استثنی حاصل ہوگا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کے موقف سے سندھ نے اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کے موقف کی تائید میں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی بھرپور سپورٹ حاصل رہی جس سے بلوچستان میں آبی قلت کے اداراک کے لئے اقدامات کو موثر بنانا ممکن ہوا وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی بااختیار کمیٹی تشکیل دی کمیٹی نے وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کی قیادت میں سکھر کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ مرتب کی ہے جو وزیر اعظم کو پیش کی جائیگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق آب سے متعلق ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی اٹھائیں گے ۔