گوادر: وزیراعظم پاکستان کے 11 نومبر 2015 کے متوقع دورے کی تیاریاں عروج پر ڈپٹی کمشنر گوادر نے آج تمام اداروں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس طلب کرلیاہے‘ وزیراعظم پاکستان 11 نومبر 2015 کے متوقع دورے کی تیاریاں عروج پر ہیں اس حوالے سے گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین میر دوستین خان جمالدینی نے اپنی ادارے کا اجلاس گزشتہ روز گوادر پورٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں طلب کر کے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں اور وزیراعظم کے لئے مختلف پروجیکٹوں کے لئے بریفنگ بھی تیار کر لی جبکہ آج ڈپٹی کمشنر گوادر نے اپنے آفس میں مختلف محکموں کے ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس صبح گیارہ بجے طلب کیا ہے‘ اجلاس میں وزیراعظم کے دورے کو حتمی شکل دی جائے گی‘ واضح رہے کہ 11 نومبر 2015 کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 75 رکنی وفد کے ساتھ گوادر پہنچ رہے ہیں‘ وفد میں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ شپنگ کامران مائیکل اور دیگر اعلیٰ چینی و پاکستانی 30 حکا اور 35 چائینز انویسٹر دو خصوصی طیاروں کے ساتھ گوادر پہنچ رہے ہیں‘ ایک دن کے دورے میں چائنا کی دو بڑی سرمایہ کمپنی کے درمیان گوادر میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے وزیراعظم و دیگر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں باقاعدہ ایگریمنٹ پر دستخط ہو نگے اور وزیراعلیٰ پاکستان 14 ارب روپے کی لاگت سے بننے والے ایکسپریس وے اور پاک چائنا انٹرنیشنل اسکول کا افتتاح کرینگے