|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2022

 

نوشکی، فلاحی ادارہ قطر چیئرٹی کی جانب سے ضلع نوشکی کے علاقے احمد وال میں سیلاب سے متاثرہ 75 خاندانوں میں ٹینٹ اور راشن تقسیم کی گئی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشکی خرم خالد بلوچ نے قطر چیئرٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی امداد اور ان کی بحالی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر قطر چیئرٹی کے شکر گزار ہے دیگر فلاحی اداروں کو بھی متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ 28 جولائی کو نوشکی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث کئی ہزار گھر شدید متاثر ہوئے ہیں لوگوں کو بہت سے مشکلات درپیش ہے ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے کی تعاون سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھر پور کوشش کررہے ہیں محدود وسائل کے باوجود ضلعی انتظامیہ دن رات متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ قطر چیئرٹی ضلع نوشکی کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مزید امداد کریگی تاکہ سیلاب سے متاثرہ خاندان بآسانی زندگی گزار سکیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب شیخ ،پروجیکٹ منیجر قطر چیئرٹی رحیم خان، پروجیکٹ آفیسر قطر چیئرٹی نوشکی طیب یلانزئی اور دیگر موجود تھے