کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی نے صوبے سے نفرت،تعصب اورتفریق کی سیاست کے خاتمے کیلئے رواداری ،بھائی چارگی،باہمی احترام کی فضاء کوپروان چڑھانے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے جس سے صوبے میں آباد تمام اقوام کاآپس میں باہمی احترام اوررواداری کاتعلق جوصدیوں سے قائم تھاوہ ایک بارپھرجوڑنے لگاہے اورنیشنل پارٹی محکوم ومظلوم عوام کی حقیقی معنوں میں حقوق کی جدوجہد کررہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکرنیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاعبدل محمد،عبدالباری کاکڑ،احمدجان ،امیرخان،عبداللہ جان،زین العابدین بازئی،حاجی اسماعیل ملاخیل،عبدالمتین بازئی،شہریارخان،مزمل خان ،جیلانی خان ،نورعلی خان سمیت سینکڑوں سیاسی کارکنوں سرہ غڑگئی نواں کلی میں پارٹی قیادت کی موجودگی میں شمولیت کااعلان کیاشمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ، صوبائی وزیرصحت رحمت صالح بلوچ،حاجی صالح محمد،ڈاکٹرشمع اسحاق،پشتون ریجن کے سیکرٹری صدیق پانیزئی،نیشنل پارٹی فاٹا کے صدر ملک روزی شاہ اورحاجی عبدل محمد نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی سیاست کامقصد محکوم اورمظلوم عوام کوایک پلیٹ فارم پرلاناہے اورایک مضبوط سیاسی قوت کے طورپریکجاکرکے بلوچستان سمیت ملک بھرمیں غربت،افلاس اورمحکومی کاخاتمہ کرناہے تاکہ عوام ان کے قومی ،معاشی اورمعاشرتی حقوق فراہم ہوسکیں انہوں نے کہاکہ 65سالوں سے اس ملک کی اشرافیہ نے عوام کوجہالت اورمحکومی کے علاوہ کچھ نہیں دیایہاں تک کے ملک کے عوام کوآپس میں ہمیشہ دانستہ طورپردست وگریباں رکھاگیاجس کااس ملک کے بالادست طبقے نے بھرپورفائدہ حاصل کرتے ہوئے اپنی بالادستی کوقائم رکھاجس کانتیجہ یہ نکلاکہ 65سالوں سے ملک میں ناتوجمہوریت بن سکی اورنہ ہی ادارے مضبوط ہوئے بلکہ اس ملک کابالادست طبقہ مضبوط سے مضبوط ہوتاچلاگیاانہوں نے کہاکہ آج بھی ملک میں جوجمہوری حکومتیں قائم ہیں وہ نیشنل پارٹی کی جمہوری سوچ اورسیاسی تحمل کاحصہ شامل ہے اورنیشنل پارٹی ہراس عمل کی مخالفت کرتی رہے گی جس میں سیاسی فضاء نقصان پہنچے گاکیونکہ ہم جمہوری اورلبرل لوگ ہے اورجمہوریت کوپنپنے میں ہماری سیاسی اکابرین جن میں میرغوث بخش بزنجو،خان باچاخان سمیت دیگرقومی رہنماؤں کی قربانیاں شامل ہیں اس کے علاوہ نیشنل پارٹی نے آمریت کے ہردور میں حق اورسچ کی سیاست اورجمہوریت کی بحالی کونصب العین بناتے ہوئے کھٹن سے کھٹں حالات میں بھی جمہوری جدوجہد سے دستبردارنہیں ہوئی ہے اورقومی جدوجہد کوبلوچستان سمیت ملک بھرمیں بسنے والے محکوم اورمظلوم عوام کے حقوق کے حصول کے ساتھ ساتھ جاری رکھااورملک بھرکے پسے ہوئے طبقات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنی آوازکواس ملک کے بالادست طبقات سمیت اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائی انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے قول وفعل میں کبھی تضادپیدانہیں ہواہے ہمیشہ ایسی جدوجہد کی ہے جونیشنل پارٹی کی پالیسی کاحصہ ہوبلندوبانگ سفیروں کی بجائے عوام کوحقائق کی بنیاد پرجوڑنے کی جدوجہد کی یہی وجہ ہے کہ ملک بھرکی تمام سول سوسائٹی،دانشورز نے نیشنل پارٹی کونجات دہندہ سمجھتے ہوئے اخلاقی حمایت جاری رکھاجس کے باعث نیشنل پارٹی بلوچستان سے نکل کرملک بھرمیں بڑی تیزی کیس اتھ مقبولیت حاصل کررہی ہے۔اس موقع پرنیشنل پارٹی صوبائی فنانس سیکرٹری حاجی موسیٰ جان خلجی،صوبائی سیکرٹری تعلیم لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔