محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 14 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جب کہ 4،5 روز کے اسپیل میں 150 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 17 یا 18 اگست سے مون سون کا ایک اور سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگا۔
اس کے علاوہ مون سون کے چوتھے اسپیل سے بلوچستان کے علاقے سوراب شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر گئے۔