کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ مری معاہدے سے اپوزیشن کاکوئی تعلق نہیں ہے تاہم دیکھنایہ ہوگاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف وعدے کی پاسداری کریں گے یاوعدے کی خلاف ورزی ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان اسمبلی کے باہرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مری معاہدے سے ہماراکوئی تعلق نہیں ہے اورنہ ہی یہ ہمارامسئلہ ہے جن جماعتوں کے درمیان معاہدہ ہواہے ان کوچاہئے کواپنے وعدوں کی پاسداری کریں ڈھائی سال قوم پرست جماعتوں سے وزیراعلیٰ منتخب ہواتھااوراب مسلم لیگ (ن)سے وزیراعلیٰ منتخب ہوگااپوزیشن کامری معاہدے سے کیاتعلق ہوسکتاہے اپوزیشن قوم پرستوں کی حکومت میں جوخامیاں تھی اس پرتنقید کرتے تھے اوراب مری معاہدے کے بعد نئی بننے والی حکومت کی خامیوں پربھی تنقید کریگاجوعوام کے مفاد کیلئے کام نہیں کریگااس پرجمعیت علماء اسلام اوراپوزیشن ضرور تنقید کریگاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ ہماراسیاسی تجربہ ہے کہ ہمیشہ وعدوں کی خلاف ورزی ہوتی رہی ہے تاہم اب یہ دیکھناہے کہ میاں صاحب وعدے کی پاسداری کرتاہے یاخلاف ورزی ۔