|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2015

گوادر :  جماعت اسلامی بلوچستان کے جنر ل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور سے کامیابی کی سرٹیفکیٹ مانگنے کے بجائے یہاں کی عوام کی خدمت دیانت سے کرناچاہیے حکومتی سطح پرکرپشن وکمیشن اور میرٹ کی پامالی ختم کرنی چاہیے ۔تخت لاہور اور حکمرانوں کے شہر اسلام آباد کوخوش کرنے کے بجائے مظلوم بلوچستان سے غربت پریشانی ،بدامنی اور بے روزگاری ختم کرکے میرٹ کو بحال کرکے اہل لوگوں کو روزگار دیکر خوش کیا جائے تعلیم وصحت کے تباہ حال اداروں کو تباہی سے بچانے کی فکر کریں ۔ان خیالات کااظہارا نہوں نے گوادر میں اجلا س بعد ازاں نوجوانوں کی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام ،اقرباء پروری ،مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں۔لوگوں کودووقت کی رو ٹی صحیح طریقے سے میسر نہیں ہے۔لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔بجلی کی عدم دستیابی ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زراعت کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے کاروبار زندگی عملاً مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ گڈگورننس،میرٹ کے قیام کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کار لائے۔مہنگائی اور کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک میں عدل وانصاف پرمبنی معاشرہ قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ اقرباء پروری ، کرپشن اور حکومتی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف کرپشن عروج ولوٹ مار اور اقرباپروری زوروں پر ہے تودسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان تخت لاہور اور اسلام آباد سے اچھی حکمرانی کا سند مانگ رہا ہے بلوچستان وسائل سے مالامال صوبہ ہے۔اس کی زمین زرخیز،سمندراور پہاڑ معدنیات سے بھرے ہوئے ہیں قدرتی گیس اور کوئلہ وکرومائیٹ کے وسیع ذخائر ہماری صوبے وملکی معیشت کارخ بدل سکتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمرانوں کواپنی ترجیحات بدلنے کیساتھ ساتھ صوبے سے کرپشن ،اقرباء پروری کے ناسورکوختم کرکے گڈگورننس،کفایت شعاری کواپناناہوگا