کوئٹہ: رنٹیئر کورکے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سوئی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد راکٹ لانچر اور بم برآمد کر کے قبضے میں لے لئے۔ یہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے سوئی کے علاقے جانوبیڑی کے علاقے پٹ فیڈر کینال کے قریب سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے دوسرے جانب زیر زمین چھپایا گیا18 گلو کرام دھماکہ خیز مواد آر پی جی راکٹ کے دو گولے بمعہ دو فیوز قبضہ میں لے گئے اسی طرح سوناڑی مٹ کے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے10 کلو وزنی آئی ڈی بم ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ایف سی ترجمان کے مطابق برآمد ہونیوالے گولہ بارود سے سوئی ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائنوں کو اڑانے سمیت دیگر تخریبی کارروائیوں میں استعمال ہو نا تا مزید کارروائی فرنٹیئر کے عملہ کر رہا ہے۔