کوئٹہ: چیف آف ساراوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ وفاقی وصوبائی حکومت نے جس کمپنی کو ریکوڈک دیا گیا ہے وہ ہمارے مال سے اربوں ڈالر کمائیں گے ۔
اب دیکھنا ہے کہ یہ کمپنی بلوچستان کی زراعت انڈسٹری اور سیلاب زدہ عوام کی بحالی کیلئے کتنا رقم خرچ کرینگے،عوام اس حوالے سے منتظر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے جاری کردہ بیان کیا ،چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ ریکوڈک جیسے خزانے کو جس کمپنی کو دیا گیا ہے وہ اسکے بدلے بلوچستان کے عوام کو کیا دینگے عوام منتظر ہے ۔