|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2022

کوئٹہ :سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نور محمد دمڑ کی زیر صدارت منگل کے روز ضلع زیارت PSDP-2022-23 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع زیارت اور ہرنائی اضلاع میں ان گوئنگ اسمکیات،اور سیلاب سے متاثرہ امدادی سرگرمیوں پر متعلقہ حکام نے کیے جانے والے اقدامات،اور آئندہ لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔

سینئر صوبائی وزیر نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں تیز کی جائیں سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نور محمد دمڑ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی اور ان کی بحالی کو اپنی حکومت کی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے۔

کہ بلوچستان حکومت سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔ نور محمد دمڑ نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں صوبائی حکومت نے جو محنت کی ہے اب اس کے ثمرات سامنے آرہے ہیں اور ان منصوبوں کے ثمرات بلاتاخیر عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے متعلق عوام کو بھر پور آگاہی دی جائے۔

سینئر وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ جن منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں درپیش ہیں متعلقہ انتظامی افسران ان رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور متعلقہ محکمے اپنے اپنے منصوبوں پر مقرر کردہ ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت کو یقینی بنائیں۔سینر صوبائی وزیر نے مزید ہدایت کی کہ انتظامی افسران اپنے محکموں کے ان مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیں جن سے سروس ڈیلیور ی متاثر ہوتی ہو۔

سینر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ ادارے سیلاب متاثرین کی مدد اور انہیں فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متحرک ہیں اور متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جارہیں ہے۔