|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2022

ایشیا ٹی 20 کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا ہے۔ **

شارجہ میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 
 

افغانستان کی اننگز

افغانستان نے اننگز کا آغاز انتہائی تیز رفتاری سے کیا تھا، افغان اوپنرز چوتھے اوور میں 36 رنز بناچکے تھے، حارث رؤف نے رحمان اللہ گرباز کی وکٹ لے کر رنز کے سیلاب کو روکا، 43 کے اسکور پر محمد حسنین نے حضرت الللہ زازائی کو ٹھکانے لگایا۔

ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے ابراہیم زردان نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن کوئی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا۔ابراہیم زردان نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے۔

کریم جنت 15، نجیب اللہ زردان 10 جب کہ محمد نبی صفر پر آؤٹ ہوئے، عظمت اللہ عمر زئیی 10 اور راشد خان 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بناسکی۔

قومی ٹیم

پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔

افغانستان پلیئنگ الیون

پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے والی افغان ٹیم حضرت اللہ زازئی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زردان، نجیب اللہ زردان، محمد نبی، کریم جنت، راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمان، فرید احمد اوت فضل حق فاروقی شامل ہیں۔