اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک کے تبدیلی کا معاملہ وزیراعظم نواز شریف کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کا معاملہ گھمبیر ہوچکا ہے اس سلسلے میں ثناء اللہ زہری وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں مری معاہدے میں طے پا چکا تھا کہ ڈھائی سال کیلئے عبدالمالک وزیراعلیٰ بلوچستان اور اگلے ڈھائی سال کیلئے ثناء اللہ زہری بلوچستان کے وزیراعلیٰ تعینات ہونگے ۔ عبدالمالک نے اپنی مدت پوری کرکے معاملہ وزیراعظم نواز شریف کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے جبکہ معاون خصوصی آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد دیکھ لیا جائیگا اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے