|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2015

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں قوم پرستوں کی موجودہ حکومت نے بلوچستان کو ایک بدترین پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے جس سے نکالنے کیلئے برسوں درکار ہوگی بغیر دلیل اور کارکردگی کے بات کرنے والے حکومت نے 50ارب روپے لیپس کرکے صوبہ دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے حقوق دلانے والوں نے اس نعرے کی آڑ میں اہل بلوچستان کو حقوق سے محروم کردیا ہے بلند آواز سے بات کرنے والے حکومت سے کہتے ہیں کہ دلیل کے بغیر آواز جتنی بلند بے اثر رہتی ہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی ایک وفد سے بات چیت کے دوران کہی‘انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کا صوبے میں کوئی ثانی سیاسی جماعت نہیں جنہوں نے وطن عزیزمیں اسلام مخالف قوتوں کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار کا کردار تو اپنی جگہ ادا کیا لیکن اپنے دور حکومت میں وہ کام کردکھائے جس کے گرد صوبے کے قوم پرست جماعتوں کی سیاسی دکانداروں چلتی ہے آرہی تھی آج قوم پرست بوکھلاہٹ کا شکار ہے جمعیت علماء اسلام کے قائدین نے ان قوم پرستوں کے حقائق کو بنپتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا اعلان کیا اس دن سے یہ قوم پرست اس نعرے کی بنیاد پر عوام کو گمراہ کرنی کی کوشش کررہے ہیں اور کرتے آرہے ہیں کہ علماء کا کام سیاست نہیں اور یہ دنیاوی معاملات چلانے کے قابل نہیں ہے اور ان کا کام دین کی ترویج کرنا ہے لیکن ہم نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے ان کو شرمندہ لا کھڑا کردیا انہوں نے کہا کہ آج گوادر سے لیکر ژوب تک پورے بلوچستان میں جمعیت کے چاہنے والوں اور حمایتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے آج قوم پرست جماعتوں سے لوگ مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اورجمعیت میں اپنے مسائل کو حل دیکھ رہے ہیں آج ہمارے کارکن الحمد اللہ اگر کسی قوم پرست پارٹی کے کارکن کے ساتھ سیاسی بحث و مباحثے میں شریک ہوتے ہیں تو وہ انگلیوں پر سینکڑوں ایسے منصوبے گنوا سکتے ہیں جو خالصتاً جمعیت کے سابق حکومت کا کریڈٹ ہے اگر مباحثے میں کوئی جماعتی قوم پرستوں سے ان کی کارکردگی پوچھے تو سینکڑوں تو بہت ایک بھی منصوبہ وہ نہیں گنوا سکتے کہ ان کی حکومت کا کارنامہ ہے انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں کے پاس اب صرف اگر رہ گیا ہے تو سابق حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے اور آج تک کوئی کرپشن ثابت بھی نہیں کرسکے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سابق حکومت کو مرید الزام ٹہرارہے ہیں انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ ان کو فخر ہونا چاہئے کہ ہم نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے دلوں میں جگہ بنائی جبکہ ان کا شیواسابق حکومت پر الزامات در الزامات لگا کر خود کو سیاسی شہیدوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔