|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2022

خضدار:  بی این پی (عوامی)کے سربراہ میر اسرار اللہ خان زہری کا قوم پرست جماعتوں کو متحد و منظم کرنے کے لئے کوششوں کا سلسلہ جاری کراچی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار اسلم بزنجو اور میر اسرار اللہ خان زہری کی ملاقات بلوچستان کی سیاسی صورتحال،علاقائی سیاست قوم پرست جماعتوں کو کم سے کم نقاط پر یکجا کرنے سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو قوم پرست جماعتوں کو ایک دوسرے کے قریب کرنے اور قومی یکجہتی کے لئے مشترکہ کوششوں کا عزم کیا گیا۔

واضح رہے قبل ازیں اس سلسلے میں بی این پی (عوامی) کے سربراہ میر اسرار اللہ خان زہری بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، قوم پرست رہنماء نواز دازہ گزین مری، سابق صوبائی وزیر میر خالد خان لانگو سمیت مختلف رہنماوں سے رابطے ہو چکے ہیں۔