|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2022

کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کیچیرمین اعجازبلوچ ،کنٹرول بورڈ پروفیسر شوکت علی سرپرہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انٹرمینڈیٹ سالانہ امتحان 2022 کے نتا ئج کااعلان کردیا۔انہوںنے کہاکہ امتحان میں کل 84489 طلبا ء شریک ہوئے جن میں سے 79688 کامیاب قرارپاتے کاتناسب 89 فیصد رہا ۔فرائیرمیں 41545 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 35507 کامیاب قرارپائے کامیابی کاتناسب 85.5 فیصدرہا جبکہ سیکنڈ ائیرمیں 47944 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 44181 کامیاب قرارپائے کامیابی کاتناسب 92.2 فیصد رہا ۔

اس علاوہ رزلٹ میں پوزیشن لینے والے طلباء کی تفصیل درج زیل ہے ۔تعمیر نوکالج کے احمد مصطفی ولد زبیرقیصرنے 1067 نمبرلیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ،تعمیر کے احمد مزمل خان ولد عبدالرشید خان اورBRC Zhob کے محمد کامل خان ولد رازمحمد نے 1062 نمبرلے کرمشترکہ طورپردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ BRC Loralai کے محمد اسحاق ولد عبدالرزاق نے 1056 نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

طلبہ اپنا تفصیلی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ WWW.bbiseqta.edu.pk پردیکھ سکتے ہیں ۔چیرمین بورڈاعجازبلوچ ،کنٹرول بورڈ پروفیسر شوکت علی سرپرہ اورسیکرٹری بورڈ محمد عظیم ساجدی کامیاب ہونے والے طلباکوبالعمول اورپوزیشن لینے والوں کوباالخصوض مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کااظہارکیا۔انہوںنے کہاکہ ان نوجوانوں سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ ہیں امید ہے کہ یہ طلباطالبات مزید محنت کرکے ملک وقوم اورخاص طورپر صوبے کانام روشن کرینگے کیونکہ ہمارامستقبل ان سے وابسطہ ہے ۔کنٹرول بورڈ نے امتحان کے انعقاد اورزلٹ کی تیاری میں بھرپورمعاونت پربلوچستان کے قابل قدراساتذہ کرام اوربورڈ کے عملہ بلخصوص شعبہ امتحانات رزلٹ برانچ ،آئ ٹی سیکشن اوربورڈ کی خصوصی معائنہ ٹیموں کاشکریہ اداکیا۔

کنٹرول بورڈ پروفیسر شوکت علی سرپرہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فرسٹ پوز یشن حاصل کرنے والے طلبا کو 1لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباکو 1 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ تھرڈپوز یشن حاصل کرنے والے طلبا کو 1 لاکھ روپے انعام دیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان بورڈ کی تاریخ رہی ہے کہ دیگرصوبوں سے پہلے نتا ئج کرتاہے اوریہ رزلٹ تین ماہ اندر ہم نے بڑی محنت کے ساتھ کام کرکے نتا ئج اعلان کیاہے ۔ بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کیچیرمین اعجازبلوچ نے کہاکہ بلوچستان بورڈ اورمحکمہ تعلیم بھرپور کوششیں کررہی ہے حکومت،بچوں کو بہتر انداز میں تعلیم دینے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلارہی ہے بلوچستان بورڈ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے طلباء کے جائز مسائل کے حل کرنے میں تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نقل ایک ناسور ہے جو ہمارے طلبہ کے ذہنوں کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کررہاہے نقل کے خاتمے کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔