|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2015

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال ، کراچی آپریشن ، بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی اور بلوچستان کے امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ملاقات میں دنوں رہنماؤں کے درمیان ، مجموعی سکیورٹی صورتحال ، کراچی آپریشن ، بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی اور بلوچستان کے امن و امان سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ہے ۔ ملاقات میں دنوں رہنماؤں نے بلوچستان کے سیاسی و سکیورٹی حالات کا جائزہ لیا ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی امن امان کے حوالے سے کی گئی کوششوں پر نظر ثانی کی گئی ہے ، اس موقع پر بلوچستان میں سیاسی تبدیلیوں سے سکیورٹی حالات پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ،ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے کراچی اپریشن سے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور چوہدری نثار علی خان کی طرف سے ملک میں جرائم کی روک تھام کے حوالے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے ، وزیر اعظم اور وزیرداخلہ نے ملک میں امن اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔