|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2015

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے مستعفی ہونے کے بعد کابینہ تحلیل کردی گئی‘ اتحادی جماعتوں کے پاس وہی وزارتیں ہونگی جبکہ وزارت دیگرممبران کے سپرد بھی کیے جانے کابھی قوی امکان ہے ۔ مسلم لیگ ن کے پاس پچھلے ڈھائی سال کے دوران صرف دووزارتیں تھی اب امکان ہے کہ اس میں اضافہ کیاجائے گا نئی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے حصہ میں بھی وزارت کے عہدے آئینگے۔