|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2015

کرم ایجنسی: پاک افغان سرحد پر قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پرقائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ چیک پوسٹ پرموجود اہلکاروں نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے بھر پورجوابی کارروائی کی، اس دوران  2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن تا حال جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کرم ایجنسی ،خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف منظم آپریشن کررہی ہے اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی منظم انداز میں ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔