کوئٹہ : بلو چستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری، ضلعی جنرل سیکرٹری میر جما ل لانگو،سینئر نائب صدرملک محئی الدین لہڑی، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈ وکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، جوائنٹ سیکر ٹری اسماعیل کرد، انفار میشن سیکر ٹری نسیم جاوید ہزارہ، فنانس سیکر ٹری میر محمد اکرم بنگلزئی، لیبر سیکر ٹری ملک عطااللہ کاکڑ، خوتین سیکر ٹری باجی منورہ سلطانہ، کسان ماہیگیر سیکر ٹری ملک محمد ابراہیم شاہوانی، انسانی حقوق سیکر ٹری پرنس رزاق بلوچ اور پر وفیشنل سیکر ٹری میر غلام مصطفی سمالانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کوئٹہ کے اکثر علا قوں میں گیس کی پر یشر نہ ہو نے اور لوڈ شیڈنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ جب بھی سر دیوں کا مو سم شروع ہو تا ہے۔
تو اس دن سے گیس مکمل طورپر غائب ہو جا تی ہے، کوئٹہ چونکہ بلو چستان کا در الخلافہ ہے ماہ اکتوبر شروع ہو تے ہی گیس پر یشر کی کمی کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کو انتہائی کم گیس فراہم کی جا رہی ہے بلکہ گھریلو خواتین کو کھانہ پکانے اور بچوں کو اسکولز جا نے والے وقت گیس نہ ہو نے کے سبب بغیر ناشتہ کے جانا پڑتا ہے ابھی تو نو مبر، دسمبر،جنوری اور فر وری با قی ہے۔
لیکن سوئی سدرن گیس کپنی نے یہ بہانہ کر کے پہلے خبر دے دی کہ کوئٹہ میں اکثر لوگوں کے میٹر بند ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گیس کے بل اادا کر نے والے صارفین کو کس جرم کی سزادی جا رہی ہے مختلف علا قوں میں ماہ دسمبر ہی میں خواتین سڑکوں پر نکل کر احتجاج پر مجبو ر ہیں حالانکہ بلو چستان میں خواتین انتہائی مجبور ہو کر سڑکوں پر نکلتی ہیں سوئی سدرن گیس کپمنی نے جان بوجھ کر گیس پر یشر کو کم کر دیا ہے تاکہ لوگ مجبور ہو کر احتجاج کریں۔
انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بی این پی اس نا ورا عمل کے خلاف کسی بھی صورت میں خا مو شی اختیار نہیں کرے گی اگر امثال گیس پر یشر کی دیدادانستہ طو ر پر کم کی گئی تو صوبائی دفتر کے سامنے احتجاج کر نے سے دریغ نہیں کریں گے۔
چونکہ بی این پی کوئٹہ کے تمام اقوام، مذاہب اور زبانوں کی سب سے بڑی پار لیمانی سیا سی تنظیمی جماعت ہے اور پارٹی کو کوئٹہ شہر کی تمام اقوام کی تائد و حمایت حاصل ہے جس کی واضح ثبوت 2018کے عام انتخابات ہیں کہ پارٹی کو کوئٹہ کے تمام شہریوں نے اپنے قیمتی ووٹ دیکر مینڈنٹ دیا ہم شہریوں کی مینڈنٹ اور اعتماد کو کسی بھی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور نہ عوام کو مایوس کریں گے۔