میامی : میجر لیگ ساکر امریکا اور کینیڈا کی بیس ٹیموں پر مشتمل ہے ، اور اس میں سترہ ٹیمیں امریکا اور تین کینیڈا کی ہیں ۔ ڈیوڈ بیکہم کو بھی ایم ایل ایس کی جانب سے ایک ٹیم کی تشکیل کی منظوری مل گئی ہے ، اور وہ اس میں اپنے پرانے ساتھی کھلاڑی ابراہیم کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں ۔ امریکی میڈیا کے مطابق بیکہم جو دو سال قبل اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے ابراہیم کے ساتھ کھیل چکے ہیں ، وہ انہیں ایک پیدائشی فاتح قرار دیتے ہیں ۔
ڈیوڈ بیکہم نے اپنی ٹیم کے لئے میامی میں زمین حاصل کر لی ہے ، اور اب کھلاڑیوں کی کھوج میں ہیں ، جن میں سب سے پہلے وہ سویڈن کے ابراہیم ووچ کو لینا چاہتے ہیں ۔ ابراہیم کے والد بوسنیا کے مسلمان ، جب کہ والدہ کروشیا کی مسیحی خاتون ہے ، اور وہ دونوں سویڈن میں آ کر مقیم ہو گئے تھے ، جہاں پر ابراہیم پیدا ہوئے ۔ ابراہیم نے پبلک میں واضح طور پر یہ کبھی نہیں کہا کہ وہ مسلمان ہے یا نہیں ، تا ہم اپنے کندھے کے قریب بنائے گئے ایک ٹیٹو پر عبداللہ لکھا ہوا ہے ۔