|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2022

جھل مگسی: جھل مگسی لیویز فورس کا علاقے میں امن و امان کی رٹ برقرار اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کریک ڈائون۔امن و امان میں خلل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے علاقے میں امن کی مکمل بحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائٹ لیفٹیننٹ یاسر حسین کی بات چیت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) یاسر حسین کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جھل مگسی رحمت اللّہ شاہ صاحب کی سربراہی میں تفتیشی آفیسر لیویز تھانہ جھل مگسی نائب رسالدار عبدالرزاق صاحب و دیگر لیویز آفیسران اور لیویز فورس ضلع جھل مگسی کی مشترکہ بڑی کارروائی کرکے جاگن خان ننگرانی کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر ڈکیتی و قتل و غارت سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم اللّہ بخش سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی میں ملزمان سے راکٹ لانچر ایک مسروقہ موٹر سائیکل سندھ پولیس کے درجن سے زائد سروس کارڈز اور بیلٹ، متعدد گاڑیوں کے نمبر پلیٹس، کاغذات، ہوٹر مختلف افراد کے شناختی کارڈز، میگزین اور بھاری تعداد میں راونڈز برآمد کرکے حوالات میں بند کردیا مزید تفتیش لیویز فورس کر رہی ہے۔