ڈیرہ مراد جمالی : سینٹ ڈپٹی چیر مین اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مر کزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ پاکستان آزاد ملک ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان پر چین کے تحفظات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے پاکستان ایٹمی صلاحت رکھنے والا ملک ہے بھارت کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے جمعیت علماء اسلام مری معاہدہ کے تحت تبدیل ہونے والی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ کا کوئی ویژن نہیں تھا نئے وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری اپنا ویژن بنا کر بلوچستان کی عوام کی تقدیر بدلنے کی واضع پالیسی کا اعلان کریں بلوچستان میں داعش کی موجودگی کا کوئی علم نہیں ہے البتہ اس بارے میں ایس ایچ او ہی بہتر بتا سکتے ہیں مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سنیئرنائب صدر میر عبدالغفور لہڑی صوبائی حکومت میں شمولیت کا پیغام نہیں لائے بلکہ پریس کانفرنس میں قبائلی حیثیت میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں سردار عبدالقدوس ساسولی کی جانب سے استقبالیہ دینے کے بعد پریس کانفر س سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی نائب امیر مولانا عبداﷲ خان جتک سردار عبدالقدوس ساسولی میر نظام لدین لہڑی حافظ سعیداحمد بنگلزئی مولوی نظام الدین مینگل مولو ی عبدالغنی ساسولی ڈاکڑ عبدالوھاب رند بھی موجود تھے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ چین پاک راہداری عظیم منصوبہ ہے جس پر نیک نیتی سے کام کیا جائے تو پاکستان کی تقدیر بل جائے گی گواردر کاشغر سمیت دیگر روٹ پر صنعتی زون بنائے جائیں تو ملک میں نئی تجارت کی راہیں کھول جائیں گی نوکریاں بیروزگار نوجوانوں کے پیچھے بھاگیں گی ملک کو عدم استحکام کرنے کیلئے بھارت اپنے دہشت گردوں سے ملکر ملکی حالات خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں کیونکہ جب مشرقی پاکستان ہم سے ایگ کیا گیا تو اس میں بھی بھارت کی مداخلت تھی لیکن اب پاکستان ایٹمی قوت بن چکا ہے بھارت نے پاکستان کو دو لخت کرنے کے باوجود آج بھی سازشیں کر رہا ہے پاکستا ن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی کی جرت نہیں ہوسکتی ہے بلوچستان قدرتی معدنیات تیل گیس سے مالا مال ہے امریکہ مداخلت کی وجہ سے وسائل کار آمد لانے میں دشواریاں ہیں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ چین پر امن ملک ہے جو تجارتی پالیسی پر یقین رکھتا ہے دورہ بھارتی وزیراعظم سے کسی کو بھی تحفظات کا اظہار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان آزاد خود مختیار ملک ہے اور کہاکہ کراچی آپریشن سے سترہ فیصدامن بحال ہوا ہے وفاق اور سندھ عوامی مفادات کی خاطر اپنے اختلافات جلد حل کریں عوام کو کسی مصیبت میں نہ ڈالیں اور کہاکہ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سنیئر نائب صدر میر عبدالغفور لہڑی کی موجودگی کے بارے میں پوچھے سوال کے جواب میں کہاکہ میر صاحب مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا کوئی پیغام نہیں لائے بلکہ قبائلی حیثیت میں موجود ہیں صوبائی حکومت میں شامل ہوئے براہ راست مذکرات کریں گے لیکن مری معاہدہ کے تحت تبدیل ہونے والی حکومت کا جے یو آئی حصہ نہیں بنے گی ۔