|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2016

اسلام آباد، پنجاب اور خیر پختونخوا کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، لاہور اور ایبٹ آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ اور زمین میں اس کی گہرائی 175 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، پشاور، ایبٹ آباد، مالاکنڈ اور خیبر ایجنسی سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں میں محسوس کئے گئے۔ سوات، شانگلا، دیر بالا، لوئر دیر، کوہستان، بٹگرام اور نوشہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کے علاوہ سرگودھا، شیخوپورہ، میانوالی، منڈی بہاؤ الدین، شگر گڑھ، گوجرہ، پھالیہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ مری، ہری پور، ناران، چترال اور کاغان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔