|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2022

دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ڈی میں فرانس اور آسٹریلیا نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گروپ ڈی کے میچ میں تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو ایک صفر سے اپ سیٹ شکست دے دی۔

تیونس کا گول خضری نے 58 ویں منٹ میں اسکور کیا، کامیابی کے باوجود تیونس کی ٹیم راؤنڈ آف 16 میں نہیں پہنچ سکی۔ فرانس پہلے ہی ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بناچکا تھا۔ گروپ ڈی سے فرانس اور آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ایک اور میچ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی۔ آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو لیکی نے 60 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا نے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔