|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2022

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دے دی۔

مراکش اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول نہ کرسکیں اور میچ  پھربرابر ہوگیا۔

 جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔

فیصلے کے لیے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پینالٹی ککس دی گئیں، مراکش کی ٹیم چار پینالٹی ککس میں سے تین پر گول کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اسپین کی ٹیم ابتدائی تینوں پینالٹی ککس پر گول کرنے میں ناکام رہی ۔