|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2016

خضدار :  انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار سے برخاست کئے گئے ملازمین اپنی حقوق کے حصول اور اپنے بچوں کی روزی بچانے کے لئے آخری دم تک اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے ،ان خیالات کا اظہار ملازمت سے برخاست کئے گئے ملازمین کی قیادت کرنیو الے ظہور احمد جتک نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ہم نے ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے اپنے ساتھ ہونے والے نا انصافی کے متعلق انہیں آگاہ کر دیا ہمیں امید ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہونے والے نا انصافی کے خلاف ہماری آواز بنیں گے انہوں نے یونیورسٹی کے ڈاریکٹر ایڈ منسٹریشن ،رجسٹرار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاریکٹر ایڈمنسٹریشن اور رجسٹرا ہمارے ساتھ ہونے والے نا انصافی میں فریق بنکر وائس چانسلر کو خوش کرنے کے لئے تمام حدود پار کر رہے ہیں حالانہ ڈاریکٹر ایڈ منسٹریشن خود ایک لیکچرار ہو کر انتظامی پوسٹ پر کام کر رہے ہیں جو یونیورسٹی قوانین کے یکسر خلاف ورزی ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم گزشتہ بارہ سال سے ادارے میں اپنی خدماست سر انجام دے رہے ہیں اور آج تک ہم نے کسی کو شکایت کا موقع فراہم نہیں کیا مگر ہماری خدمات کا اعتراف کرنے کے بجائے ہمیں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا اور یونیورسٹی انتظامیہ اور وائس چانسلر آڈٹ اتھارٹی کی جانب سے لگائے گئے اعتراض کے متعلق جو کہہ رہے ہیں ہم ان سے سوال کرتے ہیں کہ کیا پہلی دفعہ یونیورسٹی کا آڈٹ ہو رہا ہے ؟کیا سالانہ یونیورسٹی کا آڈٹ نہیں ہوتا ؟اگر سالانہ آڈٹ ہوتا ہے تو بارہ سال بعد یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ اعتراض اٹھائیں ہم جانتے ہیں یہ تمام ڈرامے وائس چانسلر ،ڈاریکٹر ایڈ منسٹریشن اور رجسٹرار کے ہیں ہم ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی جد و جہد سے دستبردار نہیں ہونگے اس کے لئے ہم احتجاج کے تمام زرائع استعمال کریں گے انہوں نے اپنے بیان میں مزدور یونینوں کی قیادت ،سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں کے زمہ داران کی جانب سے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تمام سیاسی ،سماجی طبقات سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری جد و جد میں ساتھ دیں ۔