|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس نے شہر کے مصروف علاقے سے آٹھ کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکادہ بنادیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈاکٹر بانو روڈ اور جمال الدین افغانی روڈ کے سنگم پر نامعلوم دہشتگردوں نے بوری میں چھپایا گیا بم نصب کر رکھا تھا۔ شہری کی اطلاع پر مشکوک بوری کو چیک کیا گیا تو اس میں سے آٹھ کلو وزنی بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ٹائم ڈیواس سے منسلک دیسی ساختہ بم آٹھ کلو وزنی تھا۔ دہشتگردوں نے بم کو موٹر سائیکل کی سیٹ میں چھپاکر بوری میں ڈالا تھا اور اسے سڑک کنارے کھڑی ایک ریڑھی کے ساتھ رکھ دیا تھا۔ دہشتگردوں نے بم کی دو سیفٹی پن نکال دی تھی جس سے اس کا ٹائمر شروع ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق بم کو پھٹنے سے صرف دس منٹ پہلے ہی ناکارہ بنایا گیا۔ بم پھٹنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر نقصان کا اندیشہ تھا۔ بم ناکارہ بنانے پر شہریوں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی حوصلہ افزائی کی اور ٹیم کے حق میں تالیاں بجائی۔ بم ناکارہ بناتے وقت قریبی دکانوں کو بند کراکر ٹریفک کی آمدروفت بھی معطل کردی گئی تھی۔