ریاض: سعودی عرب نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے نو منتخب ویراعظم نیتن یاہو نے امریکا میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ بات چیت میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی بات کی تھی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی مشیر قومی سلامتی سے یروشلم میں ملاقات میں مزید کہا تھا کہ دیگر عرب ممالک کے بعد اب ہم سعودی عرب سے بھی معاہدۂ ابراہیم کرنا چاہتے ہیں۔