|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2016

خضدار: بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدارسے برطرف40 عارضی ملازمین بحال، عارضی ملاذمین نے وائس چانسلر بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی ،ایم این اے مولانا قمرالدین،سینیٹرشہباز خان درانی،کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد اکبرحریفال، ڈپٹی کمشنر خضدارسید عبدالوحیدشاہ سے اظہار تشکرکیاہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں عرصہ دس سال سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے چالیس کے قریب محنت کشوں کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر فارغ کیا گیا تھا ۔خضدار یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی نے انسان دوستی کی بنیاد پر ملازمین کی مشکلات و بے روزگاری کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں بحال کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایم این اے مولانا قمرالدین سینیٹر آغا شہبازخان درانی، کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد اکبر حریفال ، ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ کی جانب سے بھی وائس چانسلر سے ان ڈیلی ویجز ملازمین کی بحالی کی استدعا کی گئی تھی۔ وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمد امین نے تمام تر صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ان چالیس کے قریب ملازمین کو بحال کرد یا، واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے چیئرمین عبدالنبی کرخی نے اپنے بیان میں وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمدا مین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے انسان دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمین کو بحال کردیا ۔ جوقابل تحسین اقدام ہے ۔ہم مولانا قمرالدین،سینیٹرشہباز خان درانی،کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد اکبرحریفال، ڈپٹی کمشنر خضدارسید عبدالوحیدشاہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بھی ڈیلی ویجز ملازمین کی بحالی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی سے درخواست کی ۔اور ڈیلی ویجز ملازمین کو بحالی کی خوشخبری سنائی گئی ۔