امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔
عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایران نے جوہری معاہدے پر واپسی کی موجودہ تجویز کو مسترد کر دیا ہے، اب بھی سمجھتے ہیں ایران کے جوہری معاہدے سے نمٹنے کا سب سے مؤثر طریقہ سفارتکاری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی حمایت کرتا ہے، ایرانی نوجوان حکومت کے سامنے اپنے بنیادی حقوق کا دفاع کر رہے ہیں۔
فلسطین اسرائیل کشیدگی کے حوالے سے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں سے بات چیت کروں گا۔