کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے ریلیف فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ خزانہ کی جانب ارسال کی گئی ایک سمری پر دی ریلیف فنڈ کا مائنر ہیڈ G 121 میجر ہیڈ G 12 اور مکمل ہیڈ G 12166ہے
عوام الناس اور مخیر حضرات اس اکاؤنٹ میں اپنے عطیات جمع کرا سکتے ہیں ۔وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی وزراء پارلیمانی سیکریٹری اور اراکین صوبائی اسمبلی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرینگے گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران اپنی بنیادی تنخواہ کا نصف عطیہ کرینگے
گریڈ 1 تا 19 کے اہلکار و افسران اپنی بنیادی تنخواہ سے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرینگے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سمیت صوبہ بھر کی مساجد میں نماز جمعہ میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے خصوصی دعا ؤں کا اہتمام کیا گیا علماء کرام نے عوام الناس سے ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے کے اپیل کی ہے۔