|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2023

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کا مرکزی سیکرٹری سینیٹر احمد خان نے خالی کروا کر پارٹی کو بے گھرکردیا ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کا کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر قائم مرکزی دفترپارٹی کے رہنماء سینیٹر احمد خان نے خالی کروا لیا ہے

جس کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کا اب صوبے میں کوئی مرکزی دفتر نہیں ہے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک رہنماء نے بتایا کہ دو ماہ قبل سینیٹر احمد خان کے ایک قریبی رشتے دار اچانک پارٹی کے دفتر آئے اور مرکزی دروازے پر اپنے تالے لگانے کے ساتھ ساتھ وہاں دو چوکیدار بھی تعینات کردئیے

جب پارٹی کے رہنمائوں کے اس بات کی علم ہوا تو معلوم ہونے پر انہیں بتایا گیا کہ سینیٹر احمد خان اور انکے رشتے کے درمیان کسی وجہ سے انہوں نے اس دفتر کو خالی کروالیا ہے ۔

پارٹی رہنماء نے بتایا کہ بی اے پی کا مرکزی دفتر 2018میں پارٹی کو سینیٹر احمد خان نے دیا تھا جو اس وقت پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں نہیں ہیں سینیٹر احمد خان نے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد سینیٹ میں بھی آزاد حیثیت برقرار رکھی ہے ۔ پارٹی رہنماء نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی دفتر میں موجود فرنیچر اور ریکارڈبھی پارٹی کے حوالے نہیں کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ فرنیچر بھی سینیٹر احمد خان ہی کی ملکیت ہے

جبکہ وہ پارٹی سے دفتر فراہم کرنے کا کوئی کرایہ بھی نہیں لیتے تھے ۔اس حوالے سے موقف لینے کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور خان کاکڑ، سینیٹر احمد خان سے بھی متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم خبر کے جاری ہونے تک انکی جانب سے کسی قسم کا رابطہ یا جواب موصول نہیں ہوا ۔