|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2023

کوئٹہ: سبی کاسالانہ تین روزہ تاریخی تبلیغی اجتماع 16 فروری سے شروع ہوگا۔ سبی کا سالانہ تین روزہ تاریخی تبلیغی اجتماع 16 فروری بروز جمعرات بعد ازنماز عصر سے تبلیغی گراونڈ لونی روڈ نزد میر چاکر اعظم رند یونیورسٹی شروع ہوگا اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں علما کرام دن رات تبلیغ اسلام و سلامی تعلیمات کے حوالے سے آگہی۔

سمیت دین اسلام کی عظیم تعلیمات سے بھی آگہی فراہم کریں گے علما کرام اپنے خطابات میں عالم اسلام کو درپیش مسائل ان کے حل کر حوالے سے بھی بیانات فرمائیں گے سالانہ تین روزہ اجتماع کی نگرانی تبلیغی جماعت کے صوبائی امیر ڈاکٹر مولانا روح اللہ کریں۔جبکہ مختلف انتظامی کمیٹی کے لئے پنڈال امیربھائی امان اللہ، مولانا غلام حیدر مجلس شوری کی سربراہی مولانا حاجی عبدالمجید کریں گے مجلس شوری کے دیگر ممبران مولانا محمد یوسف، پروفیسر مولانا عبدالہادی پروفیسر محمد اسحاق،مولانا عبدالحمید بھائی عمران ہونگے جو مختلف کمیٹیوں کی سربراہی کریں گے سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتما ع کے اختتام پر 19 فروری بروز اتوار صبح 8 بجے اجتماعی دعا کی جائے گی۔