کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان وسابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کا خواب پی ٹی آئی کا تھا جیسے پی ڈی ایم نے شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دی ، مغربی قوتوں کے فارمولے پر عمل پیر لوگ ملک و قوم پر مسلط رہیں سابق آرمی چیف کے بیان نے عمران حکومت کی اصلیت سے پردہ اٹھاکر انکا اصلی چہرہ قوم کے سامنے رکھا نیا پاکستان بنانے والوں نے پرانے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا موجودہ بحرانوں کا زمہ دار لاڈلا اینڈ کمپنی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں مدرسہ جامعہ حضرت عمر ضلع لکی مروت کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے دیگر رہنماوں مولانا سمیع اللہ مجاہد سمیت ممتاز علمائکرام نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کا خواب پی ٹی آئی کا تھا جیسے پی ڈی ایم نے شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دی ، مغربی قوتوں کے فارمولے پر عمل پیر لوگ ملک و قوم پر مسلط رہیں سابق آرمی چیف کے بیان نے عمران حکومت کی اصلیت سے پردہ اٹھاکر انکا اصلی چہرہ قوم کے سامنے رکھا نیا پاکستان بنانے والوں نے پرانے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا۔
موجودہ بحرانوں کا زمہ دار لاڈلا اینڈ کمپنی ہیںانہوں نے کہا کہ علمائے کرام آج کے پرفتن دور میں ملت کی اصلاح و رہنمائی کا فریضہ ادا کررہے ہیں عوام علماء حق بلخصوص جمعیت علمائاسلام کے قیادت کے دست و بازو بنے انہوں نے کہاکہ یہود و ہنود اپنے مخصوص ایجنٹوں کے ذریعے علماء مدارس اور مساجد کے کردار کشی کرکے عوام کو ان سے بدظن کرنے کی مذموم کوششیں کررہے ہیں جمعیت علماء اسلام انکے ان مذموم عزائم کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔