|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2023

کوئٹہ : قلات میں لیویز فورس کی جانب سے نیشنل ہائی وے پر مسافر بسوں کی بدستور چیکنگ جاری ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ اور ایس ایچ او قلات لیویز رسالدار جان محمد لانگو کی زیر نگرانی

لیویز چوکی مہلبی کے انچارج احمد نواز دیگر لیویز جوانوں کے ہمراہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر بسوں کی چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں مسافر بسوں اور دیگر مسافر بردار گاڑیوں میں تیل سپلائی کو روکنے کیلئے چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی