اوتھل: وندر میں بجلی کی بندش کے خلاف زمینداروں کا احتجاج،مین آرسی ڈی روڈ پرٹائرجلاکرکوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردی،زمینداروں کی کے الیکٹرک کے افسران کے خلاف شدید نعرے بازی،روڈبلاک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،مسافروں کو شدیدپریشانی کا سامنا،رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح محمدبھوتانی کی مداخلت اور بجلی کی فوری بحالی کی یقین دہانی پر زمینداروں نے احتجاج ختم کردیا،تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل وندر میں کے الیکٹرک کی زیادتیوں اورزرعی علاقوں کی بجلی بندکردینے کے خلاف زمینداروں نے احتجاجاًقومی شاہراہ پررکاوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائرجلاکرآر سی ڈی شاہرا ہ بلاکردی جسکی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی اور کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹریفک معطل ہوکررہ گئی ٹریفک معطل ہونے جانے کے باعث قومی شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور اس دوران مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرناپڑا زمینداروں نے احتجاج کے دوران کے الیکٹرک کے افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈاور بینرز اٹھائے رکھے تھے جن پر بجلی کی بندش اور غیرقانونی واجبات کے خلاف نعرے درج تھے کئی گھنٹوں کے احتجاج کے بعد کے الیکٹرک کے افسران اورمقامی انتظامیہ نے زمینداروں سے مذاکرت کی کوشش کی تو زمینداروں نے مذاکرت سے انکارکردیا اس دوران علاقے کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح محمد بھوتانی موقع پر پہنچ گئے اورمظاہرین سے مذاکرت کئے اور انہیں یقین دہانی کرائی کے زرعی علاقوں کی بجلی فوری طورپربحال کرائی جائیگی جس پر زمینداروں نے سردار صالح محمد بھوتانی کی سرابراہی میں کے الیکٹرک کے افسران سے مذکرات کئے اور زمینداروں نے فوری طورپر زرعی علاقوں کی بجلی بحال کرانے کا مطالبہ کیا تو کے الیکٹرک کے افسران نے کئی دنوں کی ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر فوری طورپر زرعی علاقوں کی بجلی بحال کرانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ غیرقانونی واجبات اور ماہانہ بل کے حوالے سے زمینداراگلے ہفتے رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح محمد بھوتانی کی سربراہی میں کے الیکٹرک کے اعلیٰ افسران سے کراچی ہیڈآفس میں ملاقات کرکے ساری صورتحال سے آگاہ کریں گے اس کے بعد مظاہرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے۔