سوراب: سوراب ، علم خان زئی گدر میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق، لیویز ذرائع کے مطابق ایف سی اور دیگر سیکورٹی اداروں کی خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کلی علم خان زئی گدر میں کالعدم تنظیم کے ارکان موجود ہیں جس پر ایف سی نے حساس اداروں کے ساتھ ملکر علی الصبح متعلقہ جگہ پر چھاپہ مارا جس پر فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں نذیر احمد سناڑی جاں بحق ہوا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس سے ایک کلاشنکوف ، میگزین اور ایک پسٹل برآمد ہوا ، لاش کو سول ہسپتال سوراب پہنچایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا گیا دریں اثناء کوئٹہ اورلسبیلہ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے مختلف کارروائیوں میں 3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن اور ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل اور غیر ملکی مشینری قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی کے قریب سے فرنٹےئر کور کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینیں برآمد کرکے ایک شخص گلزار کو حراست میں لے لیا اسی طرح گزشتہ روز ایس ایس پی لسبیلہ پولیس کی سربراہی میں سی آئی اے پولیس حب نے حب نے علاقے زہری اسٹریٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ظہور مگسی کے قبضے سے 1کلاشنکوف ،1کلاکوف ،1ٹی ٹی پسٹل برآمد کرکے قبضے میں لے لیا اسی طرح ایک اور کارروائی میں اوتھل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک قبضے میں لے کر اس میں لوڈ 7ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔