|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2016

خاران: این ٹی ایس محکمہ تعلیم کے متاثرین کا دیگر طلباء تنظیموں کے ساتھ اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کے ساتھ اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر، احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے این ٹی ایس متاثرین کے ضلعی صدر مطلب ملازئی حاجی زبیر سفرزئی ، نثار احمد سیاپاد ، نیازبلوچ، بی ایس او مینگل کے سی سی ممبر امیر ساقی بڑیچ،جمعیت طلباء اسلام کے ضلعی صدر حافظ شکر اللہ، بی ایس او پجار کے ڈپٹی آرگنائزر میر خالد بلوچ ، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ضلعی صدر حافظ محمد عامر اورانصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماء میر بہادرخان سیاپاد نے کہا کہ این ٹی ایس متاثرین گزشتہ چھیاسی دنوں سے خاران پریس کلب کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرٹ کے دعویداروں نے خود ہی میرٹ کی پامالی کر تے ہوئے حقدار اور میرٹ پر آنے والے نوجوانوں کو نظرانداز کر کے پیسے اور سفارش کے بل بوتے پر تعیناتیاں کئے اور ٹیسٹ سے پہلے جونیئر ای ڈی او ایجوکیشن نے محکمہ تعلیم کے احکامات کو نظرانداز کر کے اپنے یونین کونسل مسکان قلات کے تمام پوسٹوں کو دوسرے علاقوں میں ایجسٹمنٹ کر کے سٹی کے تمام خالی آسامیاں کو پُر کیا اور اٹھائے قریب پوسٹیں این ٹی ایس کے ذریعے اپنے یونین کونسل میں اپنے رشتہ داروں کیلئے خالی کرائے اور خاران سٹی کے حقدار نوجوانوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا، انہوں نے چیف جسٹس آف بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان سیکرٹری ایجویشن ایم این اے عبدالقادر بلوچ ایم پی اے خاران میر عبدالکریم نوشیروانی سے اپیل کی ہے کہ خاران کے این ٹی ایس متاثرین کو فوری طور پر انصاف دلایا جائے