کراچی: کراچی پریس کلب اور احباب حبیب جالب کی جانب سے اتوارکوملک کے نامور ترقی پسند شاعر اور کراچی پریس کلب کے لائف ممبر حبیب جالب میلا منعقد کیا گیا۔
جس میں سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی،سنیٹرنثارکھوڑو،سنیٹررخسانہ زیبری،سنیٹرانورلعل ڈین، سنیٹرنہال ہاشمی، قادربخش کلمتی،زہرہ یوسف،سابق جستس (ر)رشید اے رضوی،مصطفی قریشی، سینیٹر وقار مہدی، پنجابی زبان کے نامور شاعر بابا نجمی عالم، سندھیانی تحریک کی حور النسا پلیجو، سردار رحیم اور دیگر شاعروں، ادیبوں، سیاسی، سماجی رہنمائوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر احباب حبیب جالب کے رہنما مجاہد بریلوی نے کہا کہ حبیب جالب شاعر ہونے کے ساتھ جمہوری، انسانی حقوق اور صحافتی آزادی کی تحریکوں میں بڑا کردار ادا کیا تھا اور احباب جالب کراچی پریس کلب کا بڑا مشکور ہیں کہ کلب نے اپنی پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حبیب جالب کو یاد کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد نے کہا کہ حبیب جالب اس ملک کے بڑا شاعر تھا اور کراچی پریس کلب اس کا اپنا گھر تھا اور وہ ایک بار دوبارہ اپنے گھر واپس آئے ہیں اور کراچی پریس کلب نے اس کے لیے اپنے بازو اس کے استقبال کرنے کے لیے اس ادبی میلے کا انعقاد کرکے حق ادا کیا ہے. حبیب جالب میلے میں تحریک نسواں کی ٹیم نے شیما کرمانی کی قیادت میں حبیب جالب کے اشعار پر ٹیبلوز پیش کیا، جبکہ لال بینڈ، سندھیانی تحریک کی بچیوں اور دیگر گروپوں نے حبیب جالب کی شاعری گانے کے ساتھ اپنی ٹیبلوز پیش کیے۔کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکرٹری شعیب احمد گورننگ باڈی کے ممبران فاروق سمیع، رمیز وہرا ، شمس کیریو ذوالفقار راجپر ،ذوالفقار واہوچو نے مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کیے ،میلے میں ادبی اور حبیب جالب کے کتابوں کا اسٹال بھی لگایا گیا۔