مانجھی پور: مانجھی پورکے قریب واقع گوٹھ حاجی حمزہ خان کھوسہ میں نامعلوم مسلح افرادنے چھ ماہ قبل پرائمری سکول کودھماکہ خیزموادسے تباہ کردیاتھا،تباہ شدہ پرائمری سکول کامحکمہ تعلیم کی جانب سے اورنہ ہی حکومت بلوچستان کی جانب سے مرمت یادوبارہ تعمیرکرنے کیلئے اقداماتٍ نہیں کیے گئے جس کی وجہ مصوم بچے اپنی مستقبل کوتعلیم کے زریعے بہتربنانے کی خاطرکھلے آسمان تلے زمین پرتعلیم حاصل کررہے ہیں شدیدسردی ہونے کی وجہ سے مصوم بچوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے جومصوم بچوں کے ساتھ ظلم ہے جومصوم بچے یہ ظلم ذیادتی کب تک برداشت کریں گے لیکن محکمہ تعلیم ،صوبائی انتظامیہ اورضلعی انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالاترہے رپورٹ کے مطابق چھ ماہ قبل مانجھی پورکے قریب واقع گوٹھ حاجی حمزہ خان کھوسہ میں نامعلوم مسلح افرادنے بم دھماکے سے پرائمری سکول کی پوری عمارت کوتباہ کرکے رکھ دیاتاہم چھ ماہ سے زائدکاطویل عرصہ گزرنے کے باوجودبھی محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام یاصوبائی حکومت کے کسی بھی اعلیٰ حکام نے سکول کامرمت کروایااورنہ ہی دوبارہ سکول کوتعمیرکرنے کیلئے فنڈفراہم کیااب توحالت یہ ہے کہ سخت سردی میں مصوم بچے کھلے آسمان تلے زمین پرتعلیم حاصل کرنے پرمجبورہیں تمام حالات کومدنظررکھتے ہوئے اسی وقت صوبائی حکومت کوہنگامی بنیادوں پرپرائمری سکول حمزہ خان کوتعمیرکرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت تھاکاش صوبائی حکومت کاخاموش رہناسمجھ سے بالاترہے ایک طرف توصوبائی حکومت کے بچوں کومفت تعلیم فراہم کرنے کے دعوے ہیں لیکن چھ ماہ سے زائدکاطویل عرصہ گزرنے کے باوجودبم دھماکے سے تباہ شدہ پرائمری سکول حاجی حمزہ خان کھوسہ کانوٹس تک نہیں لیاکیونکہ یہ علاقہ پسماندہ ضلع صحبت پورکاہے اس کے علاوہ وہاں انتہائی غریب والدین کے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں جن کاکسی اعلیٰ حکام کوپرواہ نہیں ہوتاکیونکہ اعلیٰ حکام کے بچے بیرونی ممالک میں من پسندکالجوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کوکیاپرواہ غریب والدین کے بچوں کی غریب والدین اپنے بچوں کے مستقبل کوبہترکرنے کیلئے بھاری رقم کے فیسیں بھرنے کے باوجودبھی اپنے بچوں کوسکول بھیج رہے ہیں لیکن محکمہ تعلیم اورصوبائی حکومت مصوم بچوں کودھوپ سے بچنے کیلئے سایہ اورسردی سے بچنے کیلئے عمارت تک فراہم کرنے کیلئے تیارنہیں ہے ان کے واضع مثال یہ ہیں کہ پرائمری سکول حاجی حمزہ خان کھوسہ چھ ماہ گزرنے کے باوجودتعمیرنہ ہوسکااورنہ ہی تعمیرکرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں اس سلسلے میں مانجھی پورکے سیاسی سماجی اورعوامی حلقوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اورصوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ پرائمری سکول حاجی حمزہ خان کھوسہ کافوری طورپرسروے ٹیم مقررکرکے ہنگامی بنیادوں پرتعمیرکرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ غریب والدین کے مصوم بچے سردی بچ سکیں اورمعیاری تعلیم صحی طریقے سے حاصل کرسکیں۔