وفاقی کابینہ نے توشہ خانے کا ریکارڈ منظر عام پر لانے کی اجازت دے دی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ ریلیز (declassify) کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ریکارڈ انشاءاللہ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ (شائع) کر دیا جائے گا۔
توشہ خانہ کیا ہے؟
توشہ خانے کی روایت نئی نہیں بلکہ صدیوں پرانی ہے۔ صدیوں سے سربراہان مملکت اپنی دوستی کو مستحکم کرنے کے لئے آپس میں تحائف کا تبادلہ کرتے آرہے ہیں۔
کم و بیش 15 برسوں سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں توشہ خانہ وقتاً فوقتاً ہلچل مچاتا رہا ہے۔
عمران خان کے علاوہ آصٖ علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی پر بھی توشہ کانہ کے تحائف لینے سے متعلق ریفرنسز دائر ہیں۔