ایپل (Apple)نے موسمِ گرما (Summer Season)کی مناسبت سے پیلی رنگت (Yellow)والے آئی فون کا اعلان کیا ہےجوآئی فون 14 اور 14 پلس کے تحت فروخت کیا جائے گا۔
پیلےآئی فون کیلئے دلچسپی رکھنے والے صارفین کیلئے اب اس کی پری آرڈراوربکنگ بھی کھول دی گئی ہے۔
ایپل مارچ کے مہینے میں اکثر نئے رنگ والے فون پیش کرتا ہے تاہم اس بار شوخ پیلے رنگ کا فون پیش کیا گیا ہے جس کی پشت اوراوراطراف کو زردی مائل سنہرا بنایا گیا ہے۔ایپل نے اس مہم کو’ہیلو، یلو’ کا نام دیا ہے۔ تاہم 14 مارچ سے ان کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔ امریکہ سمیت کئی ممالک میں لوگ اس فون کی پری آرڈر بکنگ کراسکتے ہیں۔
ایپل نےاس فون کے لیے صارفین کو بہت سی ترغیبات بھی دی ہیں جن سے وہ مستفید ہو سکتے ہیں۔ان میں 800 ڈالرکا کریڈٹ اورٹی موبائل اورویراژن کمپنیاں 400 ڈالر کی رعایت بھی دے رہی ہیں۔ لیکن یہ ہمیشہ ہی سیل فون کمپنیوں کا ایک حربہ ہوتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی جانب راغب کرنا چاہتی ہیں۔
ایپل نے باضابطہ طور پر پیلے فون کے لیے ایک میچنگ سلیکون کیس بھی بنایا ہے جس کی قیمت 49 ڈالر رکھی گئی ہے جسے آپ براہِ راست کمپنی کی ویب سائٹ سے بھی خرید سکتے ہیں۔ جن لوگوں نے اس کا رنگ دیکھا ہے اسے پکے ہوئے کیلے یا شوخ لیموں سے تعبیر کیا ہے۔
تاہم اندرسے اس کی ساری تفصیلات وہی ہیں۔ یعنی اے 15 بایونک پروسیسرنصب ہے۔سامنے دو کیمرے لگے ہیں،اور12میگاپکسل کیمرہ سامنے کی جانب ہیں اورفیس آئی ڈی ان لاکنگ کی سہولت موجود ہے۔